مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل میں ایک اسکول کے سکیورٹی گارڈ نے نرسری کے بچوں کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں 4 کمسن بچوں سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق برازیل کی ریاست میناس گیرائس کے انوسینٹ چلڈرنز پیپل میونسپل ایجوکیشن سینٹر میں مامور ایک سیکیورٹی گارڈ نے آتش گیر مادہ لے کر بچوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 10 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 4 بچے بھی شامل ہیں جن کی عمریں 2 سے 4 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں جبکہ مرنے والوں میں ایک ٹیچر بھی شامل ہے۔پولیس کے مطابق سکیورٹی گارڈ نے اسکول کے نرسری سیکشن میں موجود بچوں پر پٹرول چھڑکا اور پھر انہیں آگ لگا دی۔ حملہ آور نے بچوں کے ساتھ خود کو بھی آگ لگائی۔ پولیس نے مزید بتایا کہ حملہ آور نے نرسری سیکشن میں آنے سے قبل ایک ٹیچر کو کمرے میں بند کرکے اسے بھی آگ لگائی۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق اس واقعے میں 40 کے قریب افراد بری طرح جھلسے ہیں جن میں متعدد بچے شامل ہیں۔ زخمیوں میں 15 افراد کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے جب کہ حملہ آور کو بھی زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ ہلاک ہوگیا ہے۔
برازیل میں ایک اسکول کے سکیورٹی گارڈ نے نرسری کے بچوں کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں 4 کمسن بچوں سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
News ID 1875754
آپ کا تبصرہ